تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعرات، 26 اپریل، 2018

دلہن کا میک اپ کیسے کیا جاتا ہے ۔ میک اپ کیسے کیا جا تا ہے

اپریل 26, 2018

دلہن کا میک اپ کیسے کیا جاتا ہے   ۔ میک اپ کیسے کیا جا تا ہے 


اس پوسٹ میں ہم سیکھیں گے کہ میک کیسے کیا جاتا ہے تو آئیے د      یکھتے ہیں۔
میک اپ کا مطلب ہے چہرے کی خامیوں کو چھپانااور خوبیوں کو نکھارنا۔ میک اپ کرنے سے پہلے چہرے کی صفائی کلینزنگ کر کے کریں تاکہ چہرہ میک اپ سے پہلے صاف ہو جائے۔  سب سے پہلی اور اہم بات میک اپ کرنے کے دوران بلب کی لائٹ تیز ہونی چاہئے۔
میک اپ کی خوبصورتی میں بیس بنیادی حیثیت رکھتی ہے اس لئے بیس پر توجہ محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہےتوجہ اس لئے بھی ضروری ہے  کیونکہ بیس اچھی بنے گی تو میک اپ اچھا لگے گا اور میک اپ کا سامان جلد کے مطابق استعمال کریں


 بیس بنانے کا طریقہ 

جلد کو محفوظ رکھنے کے لئے آغاز موئسچرائزنگ سے کریں۔ آنکھوں کے نیچے کنسیلر لگایئں تا کہ سیاہ حلقے چھپ جایئں۔ اس   کے  بعد   پورے  چہرے   پر  فاونڈیشن لگایئں۔ فاونڈیشن لگانے کے بعد  Loose Powder  لگائیں تاکہ Foundation   تا  دیر برقرار رہے۔ آخر میں گلابی رنگت کا  Blush on  رخساروں کی ہڈیوں پر لگائیں تاکہ ان کی ساخت نمایاں ہو جائے۔


آنکھوں کا میک اپ 

 پپوٹوں پر کریم شیڈو لگایئں  اس کے بعد باہری گوشوں اور پپوٹوں کی جھریوں پر گہرے بھورے رنگ کےشیڈ لگایئں۔
اندرونی پپوٹوں پر نارنجی مائل زرد رنگ اور چمکیلے سنہرے شیڈوز کو بلینڈ کریں۔  اور پوری آنکھ کے گرد سیاہ رنگ کا  Liquid Eye Liner   لگائیں اور پلکوں پر سیاہ رنگ کا مسکارہ لگایئں۔


ہونٹوں کا میک اپ

 لپ پینسل سے ہونٹوں کو شیپ دیں لیں پھردلہن کے کپڑوں سے مشابہت رکھنےوالی لپ سٹک کو لپ گلوس کے ساتھ ملا کر استعمال کریں


بالوں کا سٹائل

بالوں کو چہرے کے مطابق بنایئں۔بالوں میں پیچھے کے رخ کنگھی کر کےانہیں وسط میں ابھار لیں تا کہ دوپٹہ ایک منفرد انداز میں اوڑھا جا سکے۔ چند لٹوں کو چہرے پر جھولتا ہوا چھوڑ دیں۔باقی کے  بالوں کا ایک اونچا سا جوڑا بنا لیں۔اور آخر میں دلہن کا  دوپٹہ اچھے انداز سے سیٹ کر دیں۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں