تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
جمعہ، 20 اپریل، 2018

چہرے کے لحاظ سے بالوں کی آرائش کیسے کی جائے

اپریل 20, 2018

 How we make a Hair Style according to our face

اس پوسٹ میں میں آپ کو کچھ بالوں کے ڈیزائن چہرے کے لحاظ سے بنانے کا بتاو گی کیونکہ اگر چہرے کی مناسبت سے بالوں کاڈیزائن بنایا جائے توآپ کا چہرہ اور بھی پر کشش لگنے لگے گا اگر آپ بالوں کا   ڈیزائن چہرہ کے مناسبت سے بنایا جائے تو چہرہ بڑی حد تک خوبصورت نظر آتا ہے اور چہرہ کی جازبیت میں بڑی حد تک اضافہ ہوتا ہے۔ آئیے کچھ چہرے کے لحاظ سے بالوں کی آرائش کودیکھتے ہیں
چھوٹا چہرہ
 چھوٹے چہرے پربالوں کی سیٹنگ اس  طرح کریں کہ بال سر کے ساتھ لگے ہوں اور چہرے سے کانوں تک انکی سیٹنگ ہونی چاہیے۔  تمام بالوں کواچھی طرح برش کے بعد سب طرف سے  قدرے اوپر اٹھا دیں ۔ اس طرح چیرے پرایک فریم کی مانند معلوم ہوتے ہیں اورچہرہ  چھوٹا بھلا معلوم ہوتا ہے۔
کشادہ کھلا چہرہ
چہرہ جتنا زیادہ کشادہ  اورکھلا   ہوگا۔ اس پر  اتنا ہی پیارا میک اپ ہوسکے گا  اور اس پر بالوں کی کٹنگ بھی عمدہ ہو گی اس قسم کے چہرے ہر صورت میں اپنی شان اور آن بان قائم رکھتے ہیں۔ بالوں کا سٹائل بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ  بالوں کوسر کے دوحصوں میں برابر باٹ دیں۔اور بالوں کو گالوں اورپیشانی پر سیٹ کریں تاکہ چہرہ چھوٹا اور دل کش لگے گا۔
لمبوتر چہرہ
اگر چہرہ اور گردن دونوں لمبی ہیں تو سر پر بھرپور اور وسیع بال شنھیٹ میں بناتے ہیں خصنیف سے اٹھان پیشانی پر ہونی چاہیے۔گردن کے درمیان تک بال لٹکتی پوزیشن میں ہوں تو چہرے کی جازبیت میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
  بھاری چہرہ
اگر چہرہ چھوٹا اور گراز ہے تو چہرہ میں دلکشی کے لئے بالوں کو گردن کے اوپرتک بنانا چائیے ۔دونوں طرف بال گالوں اور کنپٹیوں تک لانے چائیے۔
غیر متناسب خدوخال والا چہرہ 
لمبے تہہ در تہہ بال جوکہ قدرے درمیان کی طرف چہرے کے نیچے تک آبشارکی لہروں کی ماند کرتے ہوئے غیر متناسب کی غدو یاگالوں کی   ابھری ہوئی ہڈیوں کا نقش ان پر نہیں ہوتا. اور چہرے میں دلکشی کے اثار پیدا ہوتے ہیں
مربع نماجبڑے والا چہرہ 
 بالوں کو دونوں تھوڑی کی لائن تک بھر پور انداز میں سیٹ کرنے چاہیے اور پیشانی پر بال نہیں گرانے چاہیے ۔
گالوں کی ابھری ہڈیوں والا چہرہ
بالوں کو سر کے دونوں طرف ہموار کر لیں-اور گالوں کے نیچے ان کو بھر پور اور مکمل طور پر اکٹھا کر کے موڑ لیں تو چہرے کی جازبیت میں اضافہ ہوجائے گا۔

چھوٹی تھوڑی والا چہرہ
  بالوں کو قدرے پھیلا کر پیچھے اور دونوں طرف کانوں کے قریب تک سیٹ کیا جاتا ہے اور قریب سے بالوں کے ایک حصے کو اس طرح سے سیٹ کیا جاتا ہے کہ کانوں کے نزدیک جگہ خالی معلوم ہو۔
عینک والے چہرے پر بالوں کا اسٹائل 
بالوں کو ایسا سیٹ کریں کہ بال عینک والے چہرے سے دور اور پیشانی کی پچھلی طرف اٹھے ہوئے ہونے چاہئے  اور بالوں کو کانوں تک بھر پور انداز میں سیٹ کریں۔  عینک کیساتھ بالیاں ضرور پہنیں چاہئے -اس سے چہرہ متوازن ہو جاتا ہے۔
اونچی پیشانی پر بالوں کا اسٹائل 
اونچی پیشانی پر بال ایسے بنانے چاہئے کہ بہت زیادہ چوڑی پیشانی نظر نہ آئے اس لئے بالوں کو پیشانی پر گرالینے چاہئے۔ 

آپ کو اگر یہ پوسٹ اچھی لگے تو اپنے دوستوں کو شیئر ضرور کیجے گا اور کیمنٹ بکس میں اپنی قمیتی آراء کا اظہار ضرور کیجے گا تاکہ ہم آپ کے لیے اسی قسم کی اچھی اور مفید پوسٹ بناتے رہیں۔ شکریہ 

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں