تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 18 اپریل، 2018

کیسے گھر پر اپنے فیس کی کلینزینگ کرتے ہیں

اپریل 18, 2018



How to do face cleansing at home

سب سے پہلے اپنے چہرے کو دھوئیے ۔ پھر ہاتھ سے ہلکے ہلکے تھپ تھپا
کے خشک کیجیے ۔
اس کے بعد ایک ٹشو پیپر اپنے چہرے کے مختلف حصوں پر رکھ کر دبائیے 

 اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو ٹشو پیپر پر روغنی دھبے آجائیں گے ۔ اگر ٹشو پیپر چہرے کے
 کسی حصے پر نہ چپکے اور نہ ہی اس پر چکنے دھبے نظر آئیں تو آپ کی جلد خشک ہے ۔ 
اگر یہ آپ کی پیشانی، ناک یا ٹھوڑی پر چپک جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ جلد نارمل یا ملی 
جلی ہے ۔ تقریباً 70 فیصد خواتین کی جلد نارمل یا ملی جلی ہوتی ہے

کلینزنگ
دھول، مٹی، گرد و غبار، دھوئیں وغیرہ سے جلد کے مسام بند ہو جاتے ہیں۔ ان کی صفائی ازحد ضروری ہے تاکہ کیل مہاسے پیدا نہ ہونے پائیں۔ چہرے کی کلینزنگ کے لیے اچھے اور معیاری کلینزر کا انتخاب کریں یا پھر گھریلو اور قدرتی کلینزر استعمال کریں۔ جیسے دودھ اور لیموں کا رس، نیم کا لیپ، بیسن اور لیموں کا رس، لیموں یا کینو کے خشک پتوں کا پاؤڈر، نیم کے خشک پتوں کا پاؤڈر استعمال کریں۔ ٹماٹر کا گودا، پپیتے ، آڑو، گوار پاٹھا یا ایلوویرا کا گودا بھی مفید ہے ۔ اسے چہرے پر صابن کی طرح ملیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں۔

چہرے کی کلینزنگ دیر تک نہ کریں۔ دو تین منٹ کا وقت کافی ہے ۔ اچھا ہے کہ یہ عمل رات کو سونے سے قبل کیا جائے ۔ ریڈی میڈ کلینزر کا انتخاب کرتے وقت کریمی کلینزر کا انتخاب کریں اور لگانے کے بعد چہرے پر ہلکے پانی سے چھینٹے ماریں اور چہرہ قدرتی ہوا میں خشک ہونے دیں۔
چہرے کو دھونے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے نیم گرم پانی سے دھوئیں ۔ اس سے نہ صرف چہرے پر موجود گرد و غبار صاف ہوتا ہے ، بلکہ چکناہٹ بھی دھل جاتی ہے اور بند مسام بھی کھل جاتے ہیں۔ اس
کے بعد سادے پانی سے چہرہ دھوئیں۔ ضرورت محسوس کریں، تو پھر کسی اچھے کلینزر کا استعمال کریں۔ دن میں دو بار کلینزر کرنا کافی ہے



0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں