تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
منگل، 17 اپریل، 2018

چہرے سے غیر ضروری بال کیسے صاف کیے جاتے ہیں

اپریل 17, 2018


How to Quickly Remove unwanted Hairs from face at Home

خواتین کے چہرے پر اضافی بال بہت ہی برے لگتے ہیں اور ان سے نجات کیلئے وہ کافی پیسے بھی خرچ کرتی ہیں۔اکثر خواتین چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں جو Forhead, eyes,  uper lips,  chiks,   or chins  اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔چہرے پر غیر ضروری بالوں کا اُگناخواتین کی فطری خوبصورتی اور جاذبیت کو ماند کرنے کا سبب بنتا ہے۔جن
(Bleaching, Threading)  سے چھٹکارا پانے کیلئے خواتین بلیچ تھریڈنگ  (Creams  ,  Lotions  )کے علاوہ  نت نئی کریموں  ،لوشن  اورکیمیاوی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں،جوصرف عارضی نتائج مرتب کرتے ہیں.
چہرے پر غیر ضروری بالوں کا مسئلہ عام طور پرہارمونزکی پیداوار میں عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے۔اس کے علاوہ غیر متوازن غذاؤں کا استعمال ،ذہنی دباؤ یا ٹینشن،ہارمونز میں باقاعدگی اور موروثی وجوہات بھی شامل ہیں۔حمل کے دوران خواتین اس مسئلے سے زیادہ دو چارنظر آتی ہیں۔
چہرے کے غیرضروری بالوں کے خاتمے کیلئے اگر کیمیاوی مصنوعات کی بجائے قدرتی نسخوں کا استعمال کیا جائے تو اس سے جلد اور کسی بھی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور چہرے کے بالوں کی نشودنما بھی کم ہوجاتی ہے۔اگر آپ اپنے چہرے کے غیر ضروری بالوں سے پریشان ہیں تو درج ذیل ٹوٹکہ آزمائیں۔
اجزاء 
بیسن      (Corn Flour)    آدھا کپ
بالائی       (Milk Cream)  ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی      (Termeric Powder) ایک چٹکی
دودھ     (Milk)      حسب ضرورت
ترکیب:
ان تمام چیزوں کو اچھی طرح اتنا مکس کریں کہ پیسٹ کی شکل اختیار ہوجائے پھر اس پیسٹ کو چہرے کے فالتو بالوں پر لگا لیں.20 منٹ لگا رہنے دیں۔ خشک ہونے پر اپنی ہتھیلیوں کی مدد سے بالوں کی اُلٹ سمت رگڑیں.
ایسا کرنے سے آپ کے چہرے سے غیر ضروری بال ختم ہو جائیں گے کیونکہ یہ چہرے سے بال ختم کرنے کا بہت آزمودہ ٹوٹکاہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ صاف رہے تو پھر چند درج ذیل احتیاط لازمی کرنی ہو ں گی۔
 برائلر گوشت کا استعمال جس قدر ممکن ہو کم کریں،سبزیاں پھل اور سلاد کا استعمال زیادہ کریں۔جن خواتین یا بچیوں کے ہارمونزبیلنس نہیں وہ اپنے ہارمونز ٹیسٹ کروائیں،ان دونوں ٹوٹکوں سے آپ کے چہرے کے غیر ضروری بال تو ختم ہوں گے ہی ساتھ ساتھ چہرے میں چمک آئے گی اور رنگت بھی صاف ہوگی۔

نوٹ: یہ  ٹوٹکہ صرف چہرے کے غیر ضروری بالوں کیلئے ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں