تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
ہفتہ، 1 مئی، 2021

آئی پینسل کا استعمال آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے لیے کیسے کیا جاتا ہے

مئی 01, 2021

 آئی پینسل 

How to apply eye pencil for eye makeup

آنکھوں کی خوبصورتی آئی لائنر کی مدد سے مزید اجاگر ہوتی ہے اور اب آہستہ آہستہ آئی لائنر کے ساتھ ساتھ آئی پینسلز بھی خاصی مقبولیت پاتی جا رہی ہیں۔آئی پینسلز کے استعمال کے ذریعے اگر آپ اپنی آنکھیں بڑی اور روشن دکھانا چاہتی ہیں تو کوشش کریں کے آنکھوں کے بیرونی کناروں پر توجہ دیں جبکہ اگر آپ کی آنکھیں زیادہ بڑی ہیں تو آئی پینسل کا آنکھوں کے اندرونی حصے سے شروعات کرنا بہتر فیصلہ ثابت ہو گا۔

آئی پینسلز اب سیاہ کے علاوہ کئی مختلف رنگوں میں بھی دستیاب ہیں۔جن میں بھی دو اقسام ہیں ایک Matte اور دوسری Shimmery۔ آپ اپنے ذوق اور شخصیت کے مطابق ان کا انتخاب کر سکتی ہیں۔آج کل Neon رنگوں کی آئی پینسلز نوجوان لڑکیوں میں کافی مقبول ہے۔آئی پینسلز کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ آپ انہیں آنکھوں کے اندر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔سیاہ رنگ کی آئی پینسل کے استعمال سے آنکھیں چھوٹی،سفید آئی پینسل کی مدد سے بڑی اور رنگوں کی آئی پینسل کا آنکھوں کے 


      اندرونی حصے پہ استعمال انہیں قدرتی تاثر دیتا ہے



0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں