تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 8 اگست، 2018

گرمیوں میں میک اپ کیسے کرنا چایہے

اگست 08, 2018





میک اپ صرف اس وقت اچھا لگتا ہے جب اسے نفاست سے استعمال کیا گیا ہو اور کاسمیٹکس جلد کے مطابق خریدی جائیں۔ہر جلد کے لیے الگ میک اپ ہے۔
میک اپ کا مطلب چہرے کو پینٹ کرنا نہیں بلکہ جلد کی قدرتی ساخت کو بہتر بنانا اور اور شکل و صورت میں دلکشی پیدا کرنا ہے۔بعض چہروں پر میک اپ اس قدر تھوپا گیا ہوتا ہے جیسے کسی مورتی کو رنگ کیا گیا ہوں
گرمیوں میں میکاپ کرنے کے لیئے کچھ اہم  باتیں مدنظر رکھنا ضروری ہیں۔
آپ اپنے چہرے پر موئسچرائزر، بی بی کریم کا استعمال کریں بی بی کریم اور ہلکا موئسچرائز
میک اپ بیس کا بہترین امتزاج ہیں یہ دونوں اسکن پر جادوئی اثر دکھاتے ہیں گرمیوں میں یہ اس لیے بھی فائدہ مند ہیں کہ یہ آپ کے چہرے پر ہلکی تہ دیتی ہے جس کی وجہ سے سکن جاندار
 محسوس ہونے لگتی ہے ۔ 
اگر آپ چکنی جلد کی حامل ہیں تو بی بی کریم اور موئسچرائزراستعمال کرنے کے بعد   فیس پاؤڈر کے  استعمال کریں۔ اس کے بعد آپ اپنے آئی میک اپ کا آغاز کرسکتی ہیں اور اس کے لیے آپ کو کسی بھاری آئی میک اپ کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ یہ ہرگز نہیں چاہیں گی کہ گرمیوں میں آپ کا
 آئی میک اپ پگھل کر آپ کی آنکھوں اور چہرے پر آجائےاور چہرہ بگڑ جائے ۔ اس لئے بہتر یہ ہوگا کہ آپ اپنے آئی میک اپ کے لیے واٹر پروف مسکارا اور آئی لائنر کا استعمال کریں۔ میک اپ کے اختتامی مراحل میں لپ اسٹک لگایئں لپ سٹک آپ اپنے کپڑوں سے ملا کر بھی لگا سکتی ہیں۔ 
اگر میچ کرنا نہیں چاہتی تو شوخ رنگ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں