تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
بدھ، 30 مئی، 2018

معدہ کو کیسے صحت مند رکھا جاسکتا ہے

مئی 30, 2018
How can I cleanse my stomach naturally

  خرابی معدہ کے نفسیاتی اسباب
اس پوسٹ میں خرابی معدہ اور معدے کی تیزابیت کو دور کرنے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کیونکہ معدہ کا مسلہ ہر دوسرے فرد کا ہے  ۔ خرابی معدہ کیا ہے ؟ خرابی معدہ مثلا قبض ، اسہال ، پیچیس وغیرہ کے عام طبی اسباب محتاج تشریح نہیں۔ یہ بیماریاں کھانے پینے میں بے اعتدالی ، بد پرہیزی اور ناقص غذا وغیرہ سے پیدا ہوتی ہیں یا بے خوابی ، نشہ آور چیزوں کے استعمال ، سستی ، کاہلی سے جڑ پکٹرتی ہیں۔ مناسب طبی اور غذائی علاج باقاعدہ جسمانی عادات اور پرہیز اختیار کرنے سے انہیں دور کیا جا سکتا ہے۔
مگر یہ ضروری نہیں کہ معدے کی خرابی محض ان ظاہری اسباب سے متعلق ہو اکثر حالتوں میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص نے کھانے پینے کے معاملے میں کوئی بد پرہیزی نہیں کی لیکن اسکے باوجود خرابی معدہ کا شکار ہو گیاقیاس کہتا ہے کہ اس قسم کے مریضوں کی تعداد بد پرہیزی سے زیادہ نہیں تو ان سے کم بھی نہیں ہو گی۔
اگر خرابی معدہ کے کسی مادی سبب کی تشخیص نہ ہو سکے تو معالج کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس کی پشت پر کوئی نہ کوئی نفسیاتی سبب ضرور کار فرما ہوگا ۔ اس صورت میں علاج اور پرہیز سے زیادہ مریض کی نفسیاتی کیفیت اور ذہنی جذبات کو اعتدال پر لانے کی کوشش کرنی پڑے گی ورنہ عام معالجاتی تدابیر کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں ہو سکے گا
دنیا میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ایک وہ جو بڑے مضبوط دل گردے کے مالک ہیں چھوٹے حادثے ، غلطیاں اور گستاخیاں انہیں رنجیدہ نہیں کر سکتی ہیں وہ بے فکری اور خوشی کی زندگی پر یقین رکھتے ہیں ۔
How can I cleanse my stomach naturally
معدے کے تیزابیت دور کے کا حل
معدے کی تیزابیت دور کرنے کیلئے ادرک اور پپیتا اپنی خوراک میں شامل کریں۔ کیونکہ ادرک اور پپیتا زود ہضم ہیں اور یہ معدے کی درد دور کرنے میں موثر ہیں۔
معدے اور انتڑوں کی بے قاعد گیا ں
کچے سبز آم معدے اور انتڑوں کےکا علاج کے لیے بہت مفید ہیں ایک یا دو کچے آم جن کی گٹھلی ابھی پوری طرح نہ بنی ہو نمک اور شہد کے ساتھ کھانا گرمی ،  اسہال ، پیچس ، بواسیر  ، صبح کے اضمحلال  ، پرانی بدہضمی ، فساد ہضم اور قبض کے لیے بہت موثر علاج ہے ۔ کچے آم صفراوی بیماریوں میں بھی عمدہ علاج بالغذا ہیں کیونکہ کچے آم میں پائے جانے والے ایسڈ ز صفراء کا اخراج بڑھا دیتے ہیں اور انتڑوں کے لیے جراثیم کش مادے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ کچے آم روزانہ شہد اور کالی مرچ کے ساتھ کھانا صفراء سے نجات دیتا ہے ۔ بیکٹریا کی وجہ سے پروٹین کے جزو بدن نبننے کی کیفیت ، یرقان اور چھپا کی میں بھی موثر رہتا ہے کچے آم کا مذکورہ استعمال جگر کو تقویت دیتا ہے اور اسے صحت مند رکھتاہے
امید ہے اس پوسٹ کو پڑھ کہ آپ کو معلوم ہوا ہو گا کیا معدہ کی خرابی کن وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے اور اس کو ختم یا روکنے کے لیے کیا کرنا چاہیے اگر اس پوسٹ کے بارے میں مزید آپ کوئی رائے دینا چاہتے ہیں تو کمنٹ بوکس میں اپنی قیمتی آراء سے ضرور ہمیں آگاہ کیجے گا کیونکہ آپ کی آرا ہمارے لیے مقدم اور حوصلہ افزاء ہوتی ہے ۔ شکریہ

 اگر آپ انگلش میں مزید بیوٹی ٹپس پڑھنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔ Click Here   

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
 
فوٹر کھولیں